ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے 230 کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد، غاصب صیہونی حکومت اب فلسطین میں ادارے کی سرگرمیوں کو مکمل طور پر بند کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے صیہونیوں کی اس حرکت کو شرمناک اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اس کے شدید نتائج کی جانب سے خبردار کیا اور کہا کہ انروا کا کوئی متبادل نہیں ہے جس کے نتیجے مں غزہ میں امدادی کارروائی کا نظام تباہ ہوجائے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے "انروا" کو ختم کرنے کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی سازش کا ایک حصہ قرار دیا اور کہا کہ اس گھناؤنے منصوبے کے تحت کئی دہائیوں میں فلسطینی سرزمینوں پر قبضہ کیا گیا اور اب اسی کو آگے بڑھاتے ہوئے، فلسطینیوں کو ان کی آبائی سرزمینوں سے مکمل طور پر محو کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ اب دنیا کو قطعی فیصلہ کرتے ہوئے، 75 سال کی خدمات پر مشتمل انروا کو صیہونی حکومت کے ہاتھوں تباہی سے بچانا ہوگا تا کہ فلسطینیوں کو ان کے ابتدائی ترین حقوق سے محروم نہ کیا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ